جمعہ , 19 اپریل 2024

کیلیفورنیا میں طوفان سے تباہی ، ایمرجنسی نافذ

لاس اینجلس: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں موسم سرما کے طوفان سائیکلون بم سے تباہی، صدر جوبائیڈن نے ریاست میں ہنگامی ایمرجنسی نافذ کردی۔خبرایجنسی کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں طوفان نے تباہی مچادی ، وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن نے متاثرہ علاقوں میں بحالی کی کوششوں میں وفاقی امداد بڑھانے کا بھی حکم دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر کے اقدام سے مرسڈ، سیکرامینٹو اور سانتا کروز کاؤنٹیز میں متاثرہ افراد کو وفاقی فنڈنگ دستیاب ہوگی۔خبرایجنسی کے مطابق کیلیفورنیا میں بارشوں، سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ کے باعث 19 اموات ہوچکی ہیں ، ریاست میں 55 ہزار سے زائد گھروں اور کاروباری مراکز کو بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہے۔رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کے چند مقامات پر ہونے والی بارش نے 150 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …