جمعرات , 2 فروری 2023

عمران خان نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے 3 نام تجویز کردیے، پرویز الہیٰ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے تین نام تجویز کردیے ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے تجویز کردہ ناموں میں احمد نواز سکھیرا، نصیر احمد خان اور ناصر سعید کھوسہ شامل ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تجویز کیے گئے ناموں میں سے انتخاب ہوتا نظر آرہا ہے اور ہم نے جو نام دے ہیں منسوخ ہونا مشکل ہے۔

اس دوران پی ٹی آئی میں ضم ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے آنے سے پاکستان تحریک انصاف کو تقویت ملے گی اور بہتری آئے گی۔

اسمبلیاں تحلیل کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے اسی لیے ن لیگ اور اتحادی جماعتیں پریشان ہیں اور بھاگتے پھر رہے ہیں۔پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیان کے بعد نیند کی گولیاں کھانے سے بھی شہباز شریف کو نیند نہیں آئے گی۔

یہ بھی دیکھیں

گورنر پنجاب کا صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے سے انکار

لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کی تاریخ دینے سے …