ہفتہ , 4 فروری 2023

سال کی پہلی ملک گیرانسداد پولیو مہم کا آغاز

اسلام آباد: پاکستان کو پولیو وائرس سے نجات دلانے کے مشن کے تحت رواں سال کی پہلی ملک گیرانسداد پولیو مہم کا آغازہوگیا ہے۔انسداد پولیو مہم 20 جنوری تک پنجاب، سندھ، آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جاری رہے گی، اس دوران ملک بھر میں لاکھوں بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو ویکسین اور قطرے پلائے جائیں گے۔

محکمہ صحت کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹیمیں گھر گھر جا کر 5 سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائیں گی، والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کی ویکسین اورقطرے لازمی پلوائیں۔

مہم کے تحت پانچ سال تک عمر کے مجموعی طور پر 7 لاکھ 72 ہزار700 گیارہ بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

پنجاب، 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز
لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہورہا ہے،2 کروڑ سے زائد 5 سال کی عمر تک کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔

پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں بھی 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے بنیادی مرکز صحت اگوکی میں کمسن بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے اور وٹامن ڈی کے کیپسول دیکر مہم کا افتتاح کیا۔

خیبرپختونخوا، 28 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے
خیبرپختونخوا میں بھی آج سے انسداد پولیو مہم کا آغازہوگیا، صوبے میں 28 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم کیلئے 11 ہزار 464 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

مہم کے دوران 20 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات رہیں گے، جبکہ گزشتہ سال خیبرپختونخوا میں 20 پولیو کیسز سامنے آئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

ایپکس کمیٹی کا افغانستان سے دو ٹوک بات کرنے اور کالعدم تنظیموں کیخلاف ٹارگیٹڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ

پشاور :ایپکس کمیٹی نے افغانستان کے ساتھ دو ٹوک بات کرنے اور کالعدم تنظیموں کے …