جمعرات , 9 فروری 2023

مسلم دشمنی کی انتہا، بھارت میں ایک اور تاریخی مسجد شہید

نئی دہلی: بھارت میں مسلمان دشمن (بی جے پی) مودی سرکار نے 16 ویں صدی میں تعمیر کی گئی تاریخی مسجد کو شہید کر دیا۔

بھارتی ریاست اترپردیش میں انتہاپسند وزیراعلیٰ آدیتیہ ناتھ کی سرپرستی میں مسلمان کش کارروائیاں جاری ہیں، ریاستی مشینری مسلمانوں کو ختم کرنے کے سرکاری ایجنڈے پرعمل درآمد کر رہی ہے۔

اترپردیش میں 16 ویں صدی میں تعمیر کی گئی تاریخی شاہی مسجد کو شہید کر دیا گیا، سوشل میڈیا پر سامنے والی ویڈیوز میں مقامی انتظامیہ کے اہلکاروں کو بلڈورز کی مدد سے مسجد کو شہید کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

حکام نے دعویٰ کیا کہ مسجد سڑک کو چوڑا کرنے میں رکاوٹ بن رہی تھی اس لیے شہید کیا گیا، مسجد انتظامیہ اور علاقے میں رہائش پذیر مسلمانوں نے مسجد کو شہید ہونے سے روکنے کے لیے مقامی عدالت سے رجوع کر رکھا تھا جہاں کیس کی سماعت 2 دن بعد ہونا تھی۔

یہ بھی دیکھیں

اسلامی انقلاب کی بدولت ایران اور پاکستان کے تعلقات میں ایک نیا باب کا آغاز

اسلام آباد:پاکستان میں قائم ایرانی سفارتخانے کے ثقافتی جنرل کے زیر اہتمام اور اسلام آباد …