بدھ , 24 اپریل 2024

چین کی آباد ی میں 60 سال بعد کمی

بیجنگ: ایک ارب 40 کروڑ آبادی والے ملک چین میں 60 سال بعد شرح پیدائش میں کمی آگئی۔غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک چین میں 60 سال بعد شرح پیدائش کم ہوگئی۔

بیجنگ کے نیشنل بیورو آف اسٹیٹکس کے مطابق 2022 کے آخر تک چین کی مجموعی آبادی ایک ارب 41 کروڑ کے لگ بھگ تھی اور 2021 کے آخر سے اس میں آٹھ لاکھ 50 ہزار کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آخری مرتبہ چین کی آبادی میں کمی 1960 میں دیکھی گئی تھی۔

چین نے 1980 میں آبادی میں تیز رفتاری سے اضافے کے باعث ’ون چائلڈ پالیسی‘ نافذ کی تھی جبکہ 2021 کے آغاز میں 3 بچوں کی اجازت دی گئی تھی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کی آبادی میں کمی سے معاشی ترقی متاثر ہوسکتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …