ہفتہ , 20 اپریل 2024

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب، حمزہ شہباز نے دو نام تجویز کر دیے۔مسلم لیگ (ن)

لاہور :پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے صوبہ پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے دو نام فائنل کرنے کے بعد گورنر پنجاب کو بھجوا دیے ہیں۔حمزہ شہباز کی جانب سے گورنر پنجاب کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ تحلیل شدہ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے میں نے سابق وزیر اعلیٰ کے بھیجے گئے ناموں سے اتفاق نہ کرتے ہوئے دو نام تجویز کیے ہیں۔حمزہ شہباز کی جانب سے نگراں وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے سید محسن رضا نقوی اور احد خان چیمہ کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔مراسلے میں مزید کہا گیا کہ قائم مقام وزیر اعلیٰ کے منصب پر مشاورت کے لیے ملک احمد خان کو نامزد کرتا ہوں اور وہی اس معاملے پر رابطہ رکھیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …