بدھ , 1 فروری 2023

تحریک انصاف کا قومی اسمبلی میں واپسی کا واضح اشارہ

لاہور : لاہور میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت اجلاس کے بعد فواد چوہدری نے میڈیا کو بتایا کہ پرویزخٹک کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر، لیڈر آف اپوزیشن اور چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین کےلیے نامزدگیاں کریں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ وفاقی حکومت ہمارے ساتھ بیٹھے اور انتخابی اصلاحات لائے، بیٹھ کر الیکشن کا فریم ورک طے کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں کب جانا ہے اس کے بارے میں ابھی طے نہیں کیا۔پاکستان تحریک انصاف نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات کو مسترد کردیا۔ فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ ان الیکشن میں دھاندلی کی مکمل تحقیقات کروائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کو پہلے تاخیر کا شکار کروایا گیا، پھر وفاقی اور سندھ حکومت سندھ کے شہریوں کو ڈراتی رہیں۔ کراچی کے انتخابات کو جس طریقے سے متاثر کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ 3 دن تک کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج کو روکا گیا، اگر ای، وی، ایم سسٹم ہوتا تو الیکشن میں اس طرح دھاندلی نہ ہوتی۔رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا کہ کچھ دیر کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل کی سمری گورنر خیبر پختونخوا کو بھجوا دی جائے گی۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلی تحلیل کرنے ک وعدہ کیا تھا وہ پورا کر دیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کےلیے میاں اسلم اقبال کو پارلیمانی پارٹی کا لیڈر مقرر کر دیا ہے۔ پی، ڈی، ایم نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے جو نام دیے ہیں وہ غیر سنجیدہ نام ہے۔ کہا احد چیمہ شہباز شریف کے شریک ملزم رہے ہیں۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ہم ناصر کھوسہ کو کہیں گے وہ نگران وزیراعلیٰ کے منصب کو سنبھالیں۔ احمد نوازسکھیرا بھی سینئر بیورو کریٹ ہیں اور تمام جماعتوں کو قبول ہو گا جبکہ نصیر خان کی دوہری شہریت نگراں وزیراعلی کے معاملے میں رکاوٹ نہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کو کہیں گے کہ عمران خان پر حملہ معمولی بات نہیں، عمران خان پر حملہ کرکے آئندہ آنے والے وزیراعظم کو ختم کرنے کی کوشیش کی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی سیکریٹری خارجہ کی فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات

مقبوضہ بیت المقدس:امریکی سیکریٹری خارجہ نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات کی، اس …