جمعرات , 25 اپریل 2024

اردن کیلئے امریکہ کیساتھ اتحاد اسکی دشمنی سے زیادہ خطرناک ہے، اُردنی سیاستدان

عمان:پیپلز موومنٹ اُردن کے پولیٹیکل افئیرز کے ایک رکن نے صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ اُردن کا اتحاد اس کی دشمنی سے زیادہ خطرناک ہے۔ 16 جنوری کو اُردن کی عوامی تحریک کے سینیئر سیاسی رہنماء "محمد احمد الروسان” نے امریکی-صیہونی منصوبوں کی تکمیل کی خاطر، واشنگٹن کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بارے میں اپنی حکومت کو خبردار کیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرامپ نے اردن کو اس معاہدے کا حصہ بننے کے لئے دباو ڈالا تھا۔ محمد احمد الروسان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی معزز اُردنی شہری صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی پر راضی نہیں ہے، بلکہ بیرونی ایجنسیوں کے آلہ کار سمجھے جانے والے کچھ سول سوسائٹی کے ادارے ہمیشہ خطے میں ایران، روس اور چین کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے بہانے، امریکہ کے ساتھ اردن کے مشکوک اتحادی عمل کی ترویج کرتے ہیں۔

اُردنی سیاست دان نے مزید کہا کہ ہمارا خطہ بحرانوں کی لپیٹ میں ہے، جس نے اُردن کو آگ کی دیوار میں ایسے گھیر رکھا ہے جیسے زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہاتھ۔ لہٰذا ہم وسیع معنوں میں غیر جانبداری کے عنوان سے ان بحرانوں، حالات اور خطرات سے دور نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم چاہیں یا نہ چاہیں، اُردن امریکی مداخلت کی وجہ سے بالواسطہ یا بلاواسطہ مزید خطرات اور طوفانوں سے دوچار ہوگا۔ اردن کے لیے امریکا کے ساتھ اتحاد کرنا اس کی دشمنی سے زیادہ خطرناک ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …