ہفتہ , 4 فروری 2023

عراقیوں نے دہشت گردی کے مقابلے اور آزادی کے میدان میں بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں:سید عمار الحکیم

بغداد:عراق کے قومی حکمت کے رہنما نے یورپی وفد کے ارکان کے ساتھ ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک استحکام اور قوم کی خواہشات کی تکمیل کی طرف ایک طویل سفر طے کر چکا ہے۔

عراق کی قومی حکمت تحریک کے سربراہ سید عمار حکیم کے دفتر نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ انہوں نے ایک ملاقات میں ملکی اور غیر ملکی سطح پر مذاکرات کی مسلسل ضرورت پر زور دیا۔

عمار حکیم نے عراق کو درپیش چیلنجوں کی نوعیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی تاریخی اہم اور سماجی بنیادوں نے مشکلات اور چیلنجوں پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے دہشت گردی سے مقابلے کے میدان میں عراق کے کردار پر تاکید کرتے ہوئے مزید کہا: عراقیوں نے دہشت گردی کے مقابلے اور آزادی کے میدان میں بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں اور ایک اہم کامیابی یہ تھی کہ دہشت گردوں نے اپنی سماجی اور فکری افزائش کی بنیاد کھو دی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

عراق اور سعودی عرب تجارتی میدان میں نئے تعاون کے حامل ہیں:سعودی وزیر خارجہ

ریاض:سعودی عرب کے وزیر خارجہ "فیصل بن فرحان” نے بغداد پہنچنے پر اپنے عراقی ہم …