جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکی فوج کے سربراہ کی یوکرینی ہم منصب سے ملاقات

لندن : امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک ملی نے یوکرین کے چیف ملٹری آفیسر جنرل ویلیری زلوزنی سے ملاقات کی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملی نے یوکرین کی سرحد کے قریب جنوب مشرقی پولینڈ میں ایک نامعلوم مقام پر یوکرین کے چیف ملٹری آفیسر جنرل ویلیری زلوزنی سے چند گھنٹے تک ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے گزشتہ ایک سال کے دوران یوکرین کی فوجی ضروریات اور جنگ کی حالت کے بارے میں اکثر گفتگو کی ہے لیکن کبھی ملاقات نہیں ہوئی ۔

جنرل ملی کے ترجمان کے مطابق ہمیں امید تھی کہ کہ زلوزنی اس ہفتے نیٹو اور دیگر دفاعی سربراہوں کی میٹنگ کے لیے برسلز جائیں گے تاہم ایسا نہ ہونے کے باعث ملی اور زلوزنی نے فوری طور پر سرحد کے قریب پولینڈ میں ملنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات ملی کو نیٹو سربراہان اجلاس کے دوران زلوزنی کے تحفظات اور دیگر فوجی رہنماؤں کو معلومات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

دوسری جانب یوکرین کے چیف ملٹری آفیسر زلوزنی نے کہا کہ انہوں نے منگل کو ملی کے ساتھ ملاقات کے دوران اپنی افواج کی ’’ فوری ضروریات ‘‘ کا خاکہ پیش کیا ہے۔

خیال رہے یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بین الاقوامی برادری یوکرین کے لیے فوجی امداد میں اضافہ کر رہی ہے جس میں امریکا کی جانب سے یوکرین کے فوجیوں کی تربیت میں اضافہ اور پیٹریاٹ میزائل بیٹری، ٹینک اور امریکا اور یورپی اتحاد کی جانب سے فضائی دفاع اور دیگر ہتھیاروں کے نظام کی فراہمی شامل ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …