جمعرات , 25 اپریل 2024

یوکرائنی فوجی پیٹریاٹ میزائل کی تربیت لینے امریکہ پہنچ گئے

واشنگٹن:یوکرین کے فوجی امریکی پیٹریاٹ میزائلوں کے استعمال کی تربیت کے لیے امریکا پہنچ گئے۔ ایئر ڈیفنس کرنل کرٹس کنگ نے بتایا کہ فوجی ریاست اوکلا ہوما کے ایئر ڈیفنس آرٹلری سکول میں تربیت کے مراحل مکمل کریں گے۔

امریکہ نے گزشتہ سال دسمبر میں یوکرینی فوج کودفاع کے لیے اپنے جدید ترین پیٹریاٹ میزائل دینے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اس کی تربیت کے لیے ضروری تھا کہ یوکرینی فوجیوں کو امریکہ بلایا جائے۔کرنل کرٹس کنگ نے اپنے ٹویٹ میں امریکہ پہنچنے والے یوکرینی فوجیوں کی تعداد کا ذکر نہیں کیا ہے۔

‘رے تھیون’ کمپنی کا بنایا ہوا ایم آئی ایم 104 پیٹریاٹ میزائل بنیادی طور پر حملہ آور طیاروں کو نشانہ بنانے کے لیے ہے۔ لیکن بعد ازاں اس کو بلیسٹک میزائل حملوں کو بھی فضا میں ہی ناکام بنانے کی صلاحیت سے بھی لیس کر دیا گیا ۔ یہ امریکی پیٹریاٹ میزائل پہلی خلیج جنگ میں کافی کامیابی سے استعمال کئے جا چکے ہیں ۔ جب ان کی مدد سے امریکہ نے روسی ساختہ سکڈ میزائل کو نشانہ کیے تھے۔ اب یہ پیٹریاٹ براہ روسی حملوں کو روکنے کے لیے یوکرین کے زیر استعمال آئیں گے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …