منگل , 31 جنوری 2023

نیدرلینڈز کا بھی یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے کا اعلان

ماسکو:روس کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکا کے بعد نیدرلینڈز نے بھی یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے کا اعلان کیا ہے۔ڈچ میڈیا کے مطابق ڈچ وزیراعظم مارک روتھ نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل ڈیفنس سسٹم دینے کا کہا ہے۔

ڈچ وزیراعظم نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے کا اعلان واشنگٹن میں امریکی صدر بائیڈن سے ملاقات میں کیا۔اس سے پہلے امریکا بھی یوکرین کو جدید پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے کا کہہ چکا ہے۔واضح رہے کہ امریکا اور یورپی ممالک روس کی یوکرین میں جارحیت کے خلاف یوکرین کی فوجی امداد کر رہے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

ازبکستان اور کرغزستان کی نئی سرحدی حد بندی، دہائیوں پرانا تنازع ختم

تاشقند:وسطی ایشیا کے ممالک ازبکستان اور کرغزستان نے سرحدی جھڑپوں کے خاتمے کیلئے نئی حدبندی …