جمعرات , 25 اپریل 2024

پی ٹی آئی کا استعفے منظور کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور : پاکستان تحریک انصاف نے استعفے منظور کرنے کا اقدام عدالت میں چلینج نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی اورلیگل کمیٹی کا اسلام آباد میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اسد عمر، اسد قیصر،عمرایوب اور لیگل ماہرین سمیت پارٹی رہنماؤں نے شرکت کیں۔

اجلاس میں پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے 35 استعفوں کی منظوری کا اقدام کسی بھی لیگل فورم پرچلینج نہ کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔پی ٹی آئی قومی اسمبلی کے تمام خالی نشستوں پر الیکشن لڑےگی، امیدوار عمران خان ہوں گے جبکہ انتخابی مہم مستعفی ایم این اے چلائیں گے۔اجلاس میں پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر،چئیرمین پی اے سی کیلئے بھی اسپیکرسے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …