ہفتہ , 4 فروری 2023

عام انتخابات کی تاریخ میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ہم نے ایسے نام دیے جن پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔چئیرمین تحریک انصاف عمران کی زیرصدارت لاہور میں الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے پارٹی اجلاس ہوا، تمام تنظیموں نے ڈور ٹو ڈور مہم کے حوالے سے چئیرمین کو بریفنگ دی۔

چئیرمین عمران خان کی جانب سے انتخابات کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور جلد از جلد بلاک کوڈ لیول پر تنظیمیں مکمل کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کےلیے مسلم لیگ ن کی جانب سے دیے گئے نام اُن کی غیرسنجیدگی کا اظہار ہیں جبکہ ہم نے جو نام دیے اُن پرکوئی اعتراض نہیں اٹھاسکتا اور وہ سب کو قابل قبول ہوں گے۔عمران خان نے کہا کہ نگران حکومت کا کام صاف شفاف انتخابات کروانا ہے، الیکشن کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

ایپکس کمیٹی کا افغانستان سے دو ٹوک بات کرنے اور کالعدم تنظیموں کیخلاف ٹارگیٹڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ

پشاور :ایپکس کمیٹی نے افغانستان کے ساتھ دو ٹوک بات کرنے اور کالعدم تنظیموں کے …