جمعرات , 18 اپریل 2024

انڈونیشیا اور فلپائن زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھے

جکارتا/منیلا: انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں 7.1 اور فلپائن میں 6 شدت کا زلزلہ آیا جس سے شہری خوف زدہ ہو کر اپنے گھروں سے نکل کر کھلے میدان میں جمع ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا اور فلپائن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں جس سے ساحلی علاقوں پر مقیم مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں سے نکل آئے۔انڈونیشیا کی جیو فزکس ایجنسی کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز میلونگوانے قصبے سے 141 کلومیٹر جنوب مشرق میں 64 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ جس کے بعد 10 آفٹر شاکس بھی آئے۔
جیو فزکس ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں اور امریکا میں قائم پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے بھی سونامی کے خطرے کی پہلے کی وارننگ کو منسوخ کر دیا۔

انڈونیشیا میں کئی مکانات کو نقصان پہنچا اور شہری گھروں سے باہر نکل کر کھلے میدان میں جمع ہوگئے۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فلپائن کی زلزلہ پیما ایجنسی کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت انڈونیشیا کے مقابلے میں کم تھی۔ 6 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …