جمعرات , 25 اپریل 2024

فلسطین ماضی سے زیادہ مضبوط ہے،ایران

تہران:ایرانی وزیر خارجہ نے ایرانی کیلنڈر میں یوم غزہ کے موقع پر کہا کہ فلسطین ماضی سے زیادہ مضبوط ہے اور دشمن توازن کی تبدیلی سے بخوبی واقف ہے۔رپورٹ کے مطابق، ایرانی کیلنڈر میں یومِ غزہ کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ فلسطین نے کئی فوجی اور اقتصادی جنگوں کا تجربہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کے خلاف مقاومت اور فتح حاصل کرنا ان سب کی مشترکہ خصوصیت رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے سے لے کر غزہ کی پٹی تک فلسطین اب پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ایرانی اعلیٰ سفارت کار نے کہا کہ دشمن توازن کی تبدیلی سے بخوبی واقف ہے۔

خیال رہے کہ ایران کی پارلیمنٹ نے 2008 میں صہیونی غاصبوں کے خلاف 22 روزہ جنگ میں غزہ کی پٹی کی مزاحمت اور استقامت کی یاد میں 19 جنوری کو سرکاری سطح پر "یوم غزہ” کا نام دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …