جمعرات , 2 فروری 2023

ون ڈے میں ایک اور بھارتی بیٹر نے ڈبل سنچری اسکور کر ڈالی

حیدر آباد: ون ڈے کرکٹ میں ایک اور بھارتی بیٹر نے ڈبل سنچری جڑ دی۔بھارتی شہر حیدرآباد میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والے ون ڈے میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 349 رنز بنائے۔

349 میں سے 208 رنز بھارتی بیٹر شبمن گِل نے بنائے، اوپنر شبمن گِل 149 گیندوں پر 19 چوکوں اور 9 چھکوں کی مددسے 208 رنز کی اننگز کھیلی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جن کھلاڑیوں نے ون ڈے میچ میں ڈبل سنچری اسکور کی ان میں روہت شرما 264، مارٹن گپٹل 237 ناٹ آؤٹ، وریندر سہواگ 219، کرس گیل 215، فخر زمان 210 ناٹ آؤٹ، ایشان کشن 210، روہت شرما 209، روہت شرما 208 ناٹ آؤٹ، سچن ٹنڈولکر 200 ناٹ آؤٹ شامل ہیں۔

شبمن گل ڈبل سنچری کرنے والے بھارت کے پانچویں بیٹر ہیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ 3 بار ڈبل سنچری کرنے والے کھلاڑی بھارت کے روہت شرما ہیں۔شبمن گل ڈبل سنچری کرنے والے کم عمر ترین بیٹر بھی بن گئے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

ثانیہ مرزا کو کیریئر کے آخری میچ میں شکست

ابوظہبی:انڈین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور روہن بھوپنا کی جوڑی کو جمعے کو آسٹریلین اوپن …