اتوار , 29 جنوری 2023

پاکستان کو بہتر معاشی پوزیشن پر دیکھنا چاہتے ہیں، امریکا

واشنگٹن:امریکا کاکہنا ہے کہ پاکستان کے معاشی چیلنج سے واقف ہیں، ہم پاکستان کو بہتر معاشی پوزیشن پر دیکھنا چاہتے ہیں۔امریکا کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی منظوری آئندہ مالی سال تک مؤخر کر دی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈپرائس نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں کہا کہ جانتے ہیں پاکستان عالمی اقتصادی اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔نیڈپرائس کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بہتر معاشی پوزیشن پر دیکھنا چاہتے ہیں، جہاں ممکن ہو پاکستان کی سپورٹ کرتے ہیں، دوطرفہ رابطوں میں ان موضوعات پر بات چیت ہوتی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تکنیکی نکات پر پات چیت ہوتی ہے، وزارت خارجہ،خزانہ،وائٹ ہاؤس اور دیگر بھی پاکستان کی میکرو اکنامک استحکام پر بات کرتے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے قطیف کے ممتاز مبلغین شيخ حسن الخويلدي کو گرفتار کر لیا

ریاض:سعودی عرب نے وجہ بتائے بغیر قطیف کے ممتاز ترین شیعہ مبلغین میں سے ایک …