جمعرات , 25 اپریل 2024

ایمازون کا 18 ہزار برطرفیوں کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

سان فرانسسکو:ایمازون نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی برطرفیوں کا سلسلہ شروع کرنے کی تیاری کرلی ہے، رواں ماہ کے شروع میں ایمازون نے 18 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بلومبرگ کے مطابق یہ برطرفیاں ایک ایسے وقت میں کی جا رہی ہیں جب آن لائن خریداری کے رجحان میں کمی آئی ہے اور ایمازون خود کو ممکنہ کساد بازاری کے لیے تیار کر رہا ہے کیونکہ اس کے صارفین کی خرچ کرنے کی صلاحیت کم ہو رہی ہے۔ کٹوتیوں کے رجحان کا آغاز پچھلے سال ہوا تھا اور ابتدائی طور پر ایمازون کے ڈیوائسز اور سروسز گروپ پر سب سے زیادہ مشکل پڑی تھی، جو Alexa ڈیجیٹل اسسٹنٹ اور ایکو سمارٹ سپیکر بناتا ہے۔ برطرفیوں کا تازہ ترین دور بدھ کو شروع ہونے والا ہے، یہ زیادہ تر ریٹیل ڈویژن اور انسانی وسائل کے ملازمین کو متاثر کرے گا۔

توشہ خانہ کیس عمران خان کی فیصلے کیخلاف پٹیشن واپس لینے کی درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری
یہ برطرفیاں کل افرادی قوت کے صرف ایک فیصد کی نمائندگی کرتی ہیں، جس میں گودام اور ڈیلیوری پرسنل شامل ہیں۔ یہ دنیا بھر میں ایمازون کے ساڑھے تین لاکھ کارپوریٹ ملازمین کا تقریباً چھ فیصد ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …