جمعرات , 9 فروری 2023

عمران خان ملک کو دیوالیہ کرنے کی مہم چلا رہا ہے، رانا ثنااللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کو دیوالیہ کرنے کی مہم چلا رہا ہے، موجودہ صورتحال میں نوازشریف سے ہدایات لینے لندن آیا ہوں۔ رانا ثنااللہ نے لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں، عمران خان پارلیمنٹ میں آکر گند کرنا چاہتے ہیں، عمران خان مہم چلا رہے ہیں کہ ملک دیوالیہ ہوجائے، پاگل پن کا شکار 35 لوگوں کو پارلیمنٹ سے دور کیا ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کا واقعہ ہونے سے روکا، کے پی حکومت لانگ مارچ کررہی ہے اس لئے وہاں مسئلہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہم ناکام نہیں ہوئے، 3 دن تک ہمارے 179 ممبران پورے تھے جبکہ پرویز الٰہی کہتے تھے لوگ اسمبلی نہیں توڑنا چاہتے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پارٹی کے بعض معاملات قائد نواز شریف کے ساتھ بیٹھ کر ہی زیر بحث آ سکتے ہیں، پنجاب اسمبلی کے الیکشن کی تیاری جاری ہے، موجودہ صورتحال میں نوازشریف سے ہدایات لینے لندن آیا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز ہفتہ دس روز میں پاکستان جائیں گی، پوری پارٹی نوازشریف کے استقبال کے لئے بے قرار ہے، نوازشریف کا فقیدالمثال استقبال کریں گے، پارٹی نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے اور رہے گی۔

وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے مزیدکہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے موبائل پر ٹیکس کا مسئلہ حل کروں گا، ڈیٹا لیک میں صحافی شاہد اسلم کا نام آیا تھا، شاہد اسلم کو عزت و احترام کے ساتھ رکھا گیا ہے، ریاست کے بعض دفاتر ایسے ہیں جن کا ڈیٹا لیک نہیں ہونا چاہیئے۔

یہ بھی دیکھیں

اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران امریکی صدر کیخلاف نعرے لگ گئے

واشنگٹن:اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن کے خلاف نعرے لگ …