ہفتہ , 20 اپریل 2024

افغان طالبان نے مقامی سطح پر تیار کردہ سُپر کار کی نقاب کشائی کر دی

کابل:افغان طالبان کی قیادت میں آٹوموبائل بنانے والی مقامی کمپنی اینٹاپ Entop نے ملک میں مقامی سطح پر تیار کردہ پہلی سپر کار Mada 9 کی نقاب کشائی کر دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹاپ اور مقامی افغانستان ٹیکنیکل ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ (ATVI) کے 30 سے زائد انجینئرز کی ایک ٹیم نے نصف دہائی سے زائد عرصے اس ہاتھ سے تیار کردہ گاڑی کو مکمل کرنے کے لئے صرف کر دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس گاڑی میں استعمال ہونے والا 4 سلنڈر انجن وہی طاقت رکھتا ہے جو ٹویوٹا کرولا کی ہوتی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ اس گاڑی کا انجن پیچھے کی جانب نصب کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس گاڑی کی نقاب کشائی طالبان حکومت کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم عبدالباقی حقانی نے اینٹاپ کے صدر دفتر میں کی۔اس موقع پر وزیر برائے اعلیٰ تعلیم عبدالباقی حقانی کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی طالبان حکومت کی جانب سے عوام کو جدید مذہب کے ساتھ علوم مہیا کرنے کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تاہم اینٹاپ کے سی ای او محمد ریاض احمدی کا کہنا ہے کہ جلد اس گاڑی کو عالمی منڈی میں پیش کیا جائے گا لیکن اس سے قبل ابتدائی طور پر اس گاڑی کو مقامی سطح پر آزمائش کے بعد افغانستان میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔ تاہم ابھی اس کی لانچ کی تاریخ کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …