جمعہ , 19 اپریل 2024

روس نے سونامی بنا کرپورا ملک تباہ کرنے والا جوہری بم تیارکرلیا

ماسکو: روس نے سونامی بنا کر پورا ملک تباہ کرنے والا ہتھیار بنا لیا۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق روس نے بحری بم یا تارپیڈو ’پوسیڈن‘ تیار کرلیا جو فائرہونے کے بعد سونامی پیدا کرکے پورے برطانیہ کو سمندر کی گہرائیوں میں ڈبو سکتا ہے۔

ہر روسی آبدوز ایسے 6 جوہری تارپیڈوز لے جا سکتی ہے۔ یہ بحری بم بڑے ساحلی شہروں کو مکمل طورپرتباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ’پوسیڈن‘ نئی قسم کا اسٹریٹجک جوہری ہتھیار ہے جو کم سے کم آواز پیدا کرتا ہے اورآسانی سے رخ تبدیل کرسکتا ہے۔

’پوسیڈن‘ کی وجہ سے تابکار سونامی 300 سے 500 میٹر بلند ہوتی ہے۔ ہموار زمین پر اس کا اثر 500 کلومیٹر گہرائی تک جاتا ہے۔اپریل 2019 میں روسی جوہری آبدوز سیوروڈنسک کو جوہری بم پوسیڈن سے لیس کر کے زیرآب بھیجا گیا تھا جہاں اس کا تجربہ کیا گیا۔امریکی فوجی حکام نے بڑے ساحلی شہروں کو تباہ کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے اس بم کو “قیامت کے دن کی مشین ” قرار دے دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …