بدھ , 24 اپریل 2024

عمران خان کے پاس اب عدالت کا راستہ باقی بچا ہے یا سڑکوں کا ، اعتزاز احسن

لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس اب عدالت کاراستہ باقی بچا ہے یا سڑکوں کا۔لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ نہیں جاسکتا اس کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے، ان کے پاس اب عدالت کاراستہ باقی بچا ہے یا پھر سڑکوں پر آسکتے ہیں۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ کراچی میں پیپلز پارٹی نےبہترین کارکردگی دکھائی، ن لیگ تو ختم ہی سمجھیں، لگتا ہے مسلم لیگ نواز تو بالکل گھبرا گئی، ان کا ووٹ تو کوئی نظر ہی نہیں آتا۔

نواز شریف کے حوالے سے اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف کے لیے ملک واپس آنا مشکل ہوچکا ہے، جب سے یہ الزام لگا ہے کہ نواز شریف نے لندن میں بیٹھ کر سازش کی، اس سازش کے تحت ارشد شریف کو قتل کیا گیا پھر عمران خان کو گولیاں ماری گئیں، لندن پولیس اس معاملےکوبڑی سنجیدگی سےدیکھ رہی ہے

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اگر (ن) لیگ ارشد شریف کے کیس میں ملوث نہیں تو لندن میں تسنیم حیدر کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کرے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …