جمعہ , 19 اپریل 2024

دنیا کی معمر ترین خاتون انتقال کر گئیں

پیرس:فرانس سے تعلق رکھنے والی دنیا کی معمر ترین خاتون 118 سال کی عمر میں چل بسیں۔عالمی میڈیا کے مطابق بزرگ راہبہ خاتون لوسائل رینڈن گیارہ فروری 1904 کو پیدا ہوئی تھیں، انہوں نے دونوں جنگ عظیم دیکھیں، کورونا وبا کا مقابلہ کیا اور 108 برس کی عمر تک کام کاج میں خود کومصروف رکھا۔

رپورٹ کے مطابق لوسائل رینڈن جنوبی فرانس کے ایک نرسنگ ہوم میں رہائش پذیر تھیں اور وہیں انہوں نے زندگی کا آخری وقت گزارا۔رینڈن کے انتقال سے دنیا کی معمر ترین خاتون کا اعزاز ماریہ برانیس موریراکو مل گیا ہے۔115 برس کی موریرا امریکا میں پیداہوئیں، اب اسپین میں مقیم ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 119 سال کی عمر میں جاپان کی کین تناکا کی موت کے بعد گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے اپریل 2022 میں باضابطہ طور پر ان کو معمر ترین قراردیا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …