جمعرات , 2 فروری 2023

گیمبیا کے نائب صدر مختصر علالت کے بعد بھارت میں انتقال کر گئے

بانجول : گیمبیا کے نائب صدر بدارا علیو جوف مختصر علالت کے بعد بھارت میں انتقال کر گئے، جوف 2016 کےبعد صدر بیرو کے ماتحت خدمات انجام دینے والے چوتھے نائب تھے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 65 سالہ جوف کو 2022 میں مغربی افریقی ملک کا نائب صدر مقرر کیا گیا تھا، وہ اس سے قبل 2017 سے 2022 تک وزیر تعلیم کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

گیمبیا کے صدر اڈاما بارو کا بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے اپنے ایک پیغام میں کہنا تھا کہ ’’ ساتھیو میں بھاری دل کے ساتھ اپنے نائب صدر، عزت مآب، بدارا علیو جوف کے انتقال کا اعلان کرتا ہوں، یہ افسوسناک واقعہ بھارت میں مختصر علالت کے بعد پیش آیا۔ اللہ انہیں جنت الفردوس نصیب کرے ‘‘ ۔

رپورٹس کے مطابق نائب صدر طبی علاج کے لیے تقریباً تین ہفتے قبل گیمبیا سے روانہ ہوئے تھے اور سفر سے پہلے کئی مہینوں تک انہیں عوام میں نہیں دیکھا گیا۔

آنجہانی نائب صدر نے پہلے گیمبیا کی سول سروس میں اور بعد میں ورلڈ بینک میں بطور ایجوکیشن سپیشلسٹ برائے مغربی اور وسطی افریقہ کام کیا، وہاں اپنے تجربے کو اعلیٰ تعلیم، تحقیق، سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر کے طور پر منتقل کیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

روس نے یوکرین پر بڑے حملے کی تیاری شروع کردی، یوکرین پر بمباری بھی جاری

ماسکو :روس نے یوکرین پر بڑے حملے کی تیاری شروع کردی اور اس سلسلے میں …