جمعہ , 19 اپریل 2024

پاکستان میں پولیو وائرس کا خطرہ برقرار

لاہور : پاکستان میں پولیو وائرس کا خطرہ برقرار ہے، لاہور میں پولیو وائرس کا پہلا ماحولیاتی نمونہ مثبت نکل آیا۔پاکستان میں پولیو وائرس کا خطرہ برقرار ہے، رواں سال پولیو وائرس کا پہلا ماحولیاتی نمونہ مثبت نکل آیا۔رپورٹ کے مطابق پولیو وائرس کا ماحولیاتی مثبت نمونہ لاہور میں سامنے آیا ہے۔

پاکستان میں گزشتہ سال 2022ء میں 20 پولیو کیسز سامنے آئے تھے۔وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کے مطابق سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے، حکومت پولیو مہم کی کامیابی کیلئے پُرعزم ہے، والدین کے تعاون سے مطلوبہ ہدف حاصل کرلیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

جج دھمکی کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست خارج

اسلام آباد: سیشن عدالت نے جج دھمکی کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست …