جمعرات , 2 فروری 2023

پی ٹی آئی کےمزید 30 اراکین کے استعفے منظور کرنے کےلیے ہوم ورک مکمل

اسلم آباد :اسپیکر قومی اسمبلی کو پاکستان تحریک انصاف کے مزید 25 سے 30 ارکان کے استعفے منظور کرنے کی ایڈوائس دے دی گئی۔قومی اسمبلی شعبہ قانون سازی نے ہوم ورک مکمل کرکے فائل اسپیکر راجہ پرویز اشرف کو ارسال کردی ہے۔ اسپیکر کی صوابدید ہے کب استعفے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو بھجواتے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین نے ملاقات بھی کی ہے جبکہ قومی اسمبلی اجلاس ری شیڈول کرنےکا فیصلہ اسپیکر کی رہائش گاہ پر ہی کیا گیا۔خیال رہے کہ 17 دسمبر کو بھی اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 34 ارکان کے استعفے منظور کرلئے، شیخ رشید احمد کا استعفیٰ بھی منظور کرلیا گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی جانب سے پی ٹی آئی کے 34 ارکان اور شیخ رشید احمد کے استعفے منظور ہونے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔دوسری جانب تحریک انصاف نے پاکستان تحریک انصاف نے استعفے منظور کرنے کا اقدام عدالت میں چلینج نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی قومی اسمبلی کے تمام خالی نشستوں پر الیکشن لڑےگی، امیدوار عمران خان ہوں گے جبکہ انتخابی مہم مستعفی ایم این اے چلائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

آئی ایم ایف کا سرکاری افسران اور اہل خانہ کے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد :آئی ایم ایف نے پاکستان سے تکنیکی سطح پر مذاکرات کے دوران گریڈ …