ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایرانی وزیر خارجہ کا ایران روس معاہدوں پر عمل درآمد پر زور

تہران:ایرانی وزیر خارجہ نے روس کی ریاستی ڈوما کمیٹی برائے بین الاقوامی امور کے چیئرمین کے ساتھ ملاقات میں ایران اور روس کے درمیان دوطرفہ معاہدوں پر عمل درآمد پر زور دیا۔ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے روس کی ریاستی ڈوما کمیٹی برائے بین الاقوامی امور کے چیئرمین لیونید سلتسکی کے ساتھ ملاقات اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

لیونید سلتسکی جو کہ روسی ڈوما کے سربراہ کے دورہ ایران اور دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعاون کے ہائی کمیشن کے اجلاس کی ہماہنگی کے سلسلے میں تہران میں ہیں، نے ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقت کی۔

امیر عبداللہیان نے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون اور علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر تعاون کو تعمیری قرار دیا۔ انہوں نے ایران اور روس کے درمیان دوطرفہ معاہدوں پر عمل درآمد پر بھی زور دیا۔

سلتسکی نے اپنی گفتگو میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو مثبت قرار دیتے ہوئے ایران کے ساتھ ہمہ گیر تعلقات کو فروغ دینے کے اپنے ملک کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …