ہفتہ , 20 اپریل 2024

حکومت پاکستان کی جانب سے عراق جانے والے زائرین کیلئے نئی سفری ہدایات جاری

اسلام آباد:پاکستانی وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ایران ،عراق حکام سے مشاورت کے بعد پاکستانی وزارتِ خارجہ نے زائرین کیلئے نئی سفری ہدایات جاری کی ہیں۔فضائی راستے سے عراق جانے والے زائرین کیلئے نئی سفری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جس کے مطابق عراق سے ایران جانے کے خواہشمند زائرین کو پاکستان سے ایران کا ویزہ حاصل کرنا ہوگا۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ایران ،عراق حکام سے مشاورت کے بعد پاکستانی وزارتِ خارجہ نے زائرین کیلئے نئی سفری ہدایات جاری کی ہیں،فضائی راستے سے عراق جانے والے زائرین اسی راستے سے وطن واپس آئیں گے ۔عراق سے ایران جانے کے خواہشمند زائرین سفر سے قبل اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانہ سے ویزہ حاصل کریں۔

ترجمان کے مطابق عراق کے راستے ایران جانے کیلئے پاکستان میں ایرانی سفارتخانے سے ویزہ لینا ضروری ہو گا۔ کسی دوسرے ملک پہنچ کر تیسرے ملک کا ویزہ حاصل کرنے میں مسائل کا سامنا ہو گا۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …