جمعرات , 9 فروری 2023

بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں کو آگ لگا دی

نئی دہلی: بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں ہندو انتہاپسندوں نے مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں کو جلا ڈالا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ہندو انتہاپسندوں کے مسلمانوں کی دکانوں کو آگ لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹر میں ہندو انتہاپسندوں نے سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے نام سے جعلی اکاؤنٹس بنائے۔ ان اکاؤنٹس پر ہندوؤں کے خلاف نفرت پر مبنی نعرے اور مواد شئیر کیا گیا۔

پوسٹس سامنے آنے پر ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں پر حملے کیے اور لوٹ مار کے بعد آگ لگا دی۔ آتشزدگی سے مسلمانوں کی دکانیں اور مکمل طورپر جل کر راکھ ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز سامنے آنے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی اور نہ ہی آگ لگانے والوں میں سے کسی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

دنیا بھر میں اسکول جانے والے ایک تہائی بچوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں، یونیسکو

نیویارک:اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس، تعلیم اور ثقافت یونیسکو نے کہا ہے کہ دنیا …