اتوار , 5 فروری 2023

جو نسلی اور اصلی ہو گا، عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوگا، شیخ رشید

لندن: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جو نسلی اور اصلی ہو گا عمران خان کے ساتھ کھڑا ہو گا، 10 ماہ سے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں۔لندن میں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی 13 جماعتیں زمین بوس ہو گئی ہیں، اب پی ڈی ایم والے عوام میں جانے کے قابل نہیں رہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نیب کے مفرور لندن میں ارد گرد بسیرا کیے ہوئے ہیں، 385 لوگوں نے نیب قانون میں تبدیلی کر کے اپنی جان بچائی۔انہوں نے کہا کہ بینکوں میں ایل سی نہیں کھل رہی، پورٹس سے مال نہیں ریلیز کیا جا رہا، تکنیکی بنیادوں پر پاکستان ڈیفالٹ کر چکا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عالمی برادری کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ …