ہفتہ , 4 فروری 2023

ایران اور روس کے سربراہوں کی ٹیلی فونک گفتگو،شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تہران:ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹین کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگوکی خبر ہے جس میں دونوں ممالک کے صدور نے باہمی دلچسپی کے امور اور خصوصاً انرجی اور شام کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔

چینی انٹرنیشنل ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدارتی دفتر کرملین نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹین کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے جس میں دونوں صدور نے شام کی صورتحال اور آستانہ مذاکرات کے معاملات پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

کرملین کے صدارتی ترجمان کے مطابق دونوں ممالک کے صدور نے باہمی تعاون اور خصوصاً انرجی اور حمل و نقل کے امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

بنگلادیش نے سعودی عرب سے پٹرول ادھار مانگ لیا

ڈھاکا: ڈالرز کی ادائیگیوں میں عدم توازن کے شکار بنگلا دیش نے سعودی عرب سے …