اتوار , 29 جنوری 2023

جاپان میں مہنگائی کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ٹوکیو: جاپان میں مہنگائی کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ مہنگائی کے باعث بینک آف جاپان پر شرح سود بڑھانے کے لیے دباؤ بڑھ گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان میں افراط زر کی شرح 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور بینک آف جاپان کے مطابق گزشتہ مہینے جاپان میں مہنگائی کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 فیصد تک بڑھ گئی۔

بڑھتی مہنگائی کے باعث بینک آف جاپان پر شرح سود بڑھانے کے لیے دباؤ بڑھ گیا تاہم مالی معاملات کی نگرانی کرنے والے بینک نے کہا ہے کہ وہ شرح سود صفر کے قریب ہی رکھے گا۔

ایک روز قبل ہی سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق جاپان دنیا کا سب سے زیادہ مقروض ملک ہے اور اس کے قرضے 9 کھرب 20 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جو جاپان کے جی ڈی پی کا 266 فیصد ہے۔

واضح ہے کہ دنیا بھر کے ممالک اس وقت مہنگائی کی زد میں ہیں، برطانیہ، امریکہ، جرمنی، فرانس، بنگلہ دیش سمیت کئی ممالک تیزی سے بڑھتی مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

ڈالر کی قدر میں تاریخی اضافے کے ساتھ ہی اسٹاک مارکیٹ میں بھی زبردست تیزی

کراچی:انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں تاریخی اضافے کا اثر پاکستان …