بدھ , 24 اپریل 2024

اردن کا امریکا سے نئے ایف 16 طیارے خریدنے کیلئے اربوں ڈالر کا معاہدہ

عمان:اردن کی فضائیہ نے امریکا سے نئے ایف 16 طیارے خریدنے کیلئے اربوں ڈالر کا معاہدہ کرلیا۔دارالحکومت عمان میں اردن کے ایئرفورس کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد حیاست اور امریکی مشن کے ڈپٹی چیف روہت نیپال نے معاہدے پر دستخط کیے۔

اردن کی خبر ایجنسی کے مطابق ایئرفورس نے بیان میں کہا کہ یہ معاہدہ دفاعی صلاحیت کو بڑھانے، جنگ کی تیاری اور امریکا کے ساتھ مشترکہ آپریشنز کا حصہ ہے۔عرب ملک کی فضائیہ نے مزید کہا کہ معاہدے کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط کیا جائے گا اور خطے میں دہشتگردی کے تدارک اور امن کے فروغ کیلئے کام ہوگا۔

فروری 2022 میں امریکی محکمہ خارجہ نے اردن کو 16 ایف 16 طیاروں کی فروخت کی منظوری دی تھی، ان کی مالیت کا تخمینہ 4.21 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔اردن کی فضائیہ کے پاس 44 ایف 16 طیارے ہیں، فضائیہ ان طیاروں کو اپ گریڈ کرنے کے بجائے امریکا سے 16 نئے ویریئنٹ کے طیارے خرید رہی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …