ہفتہ , 28 جنوری 2023

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا، اعلان کل ہوگا

لاہور: پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کا معاملہ الیکشن کمیشن پہنچ گیا، جس کے لیے خصوصی اجلاس کے بعد حتمی اعلان کل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آرٹیکل 224 اے کے تحت نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر کا فیصلہ اب الیکشن کمیشن کرے گا۔ حکومت اور اپوزیشن کے دو، دو نام الیکشن کمیشن کے پاس پہنچ گئے۔

چیف الیکشن کمشنر نے نگراں وزیر اعلیٰ کے تقرر کے لیے اہم اجلاس کل طلب کر لیا ہے، جس کے عبد الیکشن کمیشن پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کل کرے گا۔ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں نگراں وزیراعلیٰ کے ناموں پر غور کیا جائے گا اور کسی ایک نام پر اتفاق کر کے تقرر کی منظوری دے دی جائے گی۔

قبل ازیں ‏‎حکومتی اتحاد کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کیے گئے تھے۔ اپوزیشن نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کو نامزد کررکھا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ آج اور کل کھلا رہے گا جب کہ تمام ملازمین کو ہفتہ اور اتوار کے روز دفتر آنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی

لاہور:سابق وزیر اعظم عمران خان کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک …