جمعہ , 3 فروری 2023

ایران میں "بااثر خواتین کی بین الاقوامی ایسوسی ایشن” کے قیام پر اتفاق

 

تہران:ایران میں بااثر خواتین کی پہلی بین الاقوامی کانگریس کے خصوصی اجلاس میں، ایران میں "بااثر خواتین کی بین الاقوامی ایسوسی ایشن” کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔اقوام متحدہ کی خواتین کمیٹی میں ایران کی رکنیت کی منسوخی سے ایک ماہ گزرنے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت میں خواتین کے شعبے میں ایک اہم سربراہی اجلاس جاری ہے جس میں 90 ممالک کی بااثر خواتین موجود ہیں۔

ایران میں بااثر خواتین کی پہلی بین الاقوامی کانگریس 20 ​​جنوری کو تہران کی سربراہی ہال میں منعقد ہوئی جس میں ایران کی جانب سے بااثر خواتین کی ایک بین الاقوامی ایسوسی ایشن کے قیام کی تجویز پیش کی گئی اور متفقہ طور پر منظور کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس نے اسرائیل کو یوکرین کو ہتھیار بھیجنے سے متعلق خبردار کردیا

ماسکو: روس نے اسرائیل کو یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کے کسی بھی اقدام کی بابت …