ہفتہ , 20 اپریل 2024

یوکرین کو ٹینک بھیجنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہيں کیا:پینٹاگون

پینٹاگن کا کہنا ہے کہ ہم نے یوکرین کو ٹینک بھیجنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہيں کیا ہے۔امریکہ کے وزیر دفاع نے جمعے کو اعلان کیا کہ یوکرین کو ٹینک بھیجنے کے بارے میں فی الحال کوئی نیا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے جمعے کو کہا کہ واشنگٹن، یوکرین کی روسی حملوں کا کامیابی سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد مختصر مدت میں یوکرین کی صلاحیت کو بڑھانا ہے، اسی لیے ہم نے یوکرین کو بریڈلی بکتر بند گاڑیوں کی فراہمی شروع کی ہے۔آسٹن نے مزید کہا کہ یوکرین کی افواج امریکی بریڈلی کی بکتر بند گاڑیوں کو میدان جنگ میں استعمال کرنے کی تربیت لے رہی ہیں۔

امریکی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ فی الحال ہمارے پاس پولینڈ اور دیگر ممالک سے موصول ہونے والے ٹینکوں کے علاوہ یوکرین کو ٹینک بھیجنے کے بارے میں کوئی نیا ارادہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یوکرین کو فوجی امداد ایک راستے سے نہیں بلکہ مختلف راستوں سے فراہم کی جاتی ہے، جو شراکت داروں کے تعاون سے کی جاتی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …