ہفتہ , 20 اپریل 2024

خواتین کو ہراساں کرنے پر لندن پولیس کے خلاف مظاہرہ

لندن:لندن پولیس افسران پر حراست کےدوران متعدد افراد کے ساتھ بدسلوکی اور خاتون قیدیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملات سامنے آنے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے مظاہرے کیے ہیں۔

مظاہرین نے لندن میں، اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس ہیڈکوارٹر کے سامنے بڑی مقدار میں سڑے ہوئے سیب رکھ کر احتجاج کیا جو پولیس کے کرپٹ عناصر کی نشاندھی کرتا ہے ۔ بے گھر خواتین کے لیے کام کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم نے اس مظاہرے کا اہتمام کیا تھا جس کا مقصد خواتین کے خلاف پولیس تشدد اور جنسی ہراسانی کی سطح کو اجاگر کرنا تھا۔ یہ مظاہرے ایک سابق برطانوی پولیس افسر کے درجنوں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے مرتکب پائے جانے کے بعد انجام دیئے گئے ۔

ریفوج نامی خیراتی ادارے کی سربراہ کا کہنا ہے کہ ہم نے لندن کے پولیس افسران کی بدعنوانی کے بارے میں بار بار بات کی ہے جو بہت بنیادی مسئلہ ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ سلسلہ ختم ہونے والا نہیں ۔ برطانوی پولیس افسران کے خلاف خواتین پر تشدد اورانہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور اب تک ایک ہزار سے زائد مقدمات درج کیے جاچکے ہیں ۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …