جمعرات , 9 فروری 2023

یورپی یونین کے وفد کا مسجد اقصیٰ کا دورہ

مقبوضہ بیت المقدس:یورپی یونین اور دیگر ممالک کے نمائندوں اور قونصل خانوں کے عہدیداروں نے مسجد اقصیٰ کا دوراہ کیا اور قبلہ اول کی قانونی اور تاریخی حیثیت کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر یورپی موقف کی تائید کی۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کےمطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی سوین برگسڈورف کی سربراہی میں یورپی یونین کے 35 عہدیدار اور قونصلرز پر مشتمل وفد نے قبلہ اول کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال اسلامی اوقاف کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل اور مسجد اقصیٰ کے امور کے سربراہ الشیخ عزام الخطیب اور مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر الشیخ عمر الکسوانی نے کیا۔

الشیخ عزام الخطیب نے یورپی یونین کے نمائندوں اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کو قبلہ اول پر صیہونی دھاؤوں اور صیہونی اشتعال انگیزی کے حوالے سے پیدا ہونےوالے خطرات سے آگاہ کیا اس دوران یورپی یونین کے وفد نے قبلہ اول کی قانونی اور تاریخی حیثیت کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر یورپی موقف کی تائید کی۔

انہوں نے انہیں مسجد اقصیٰ میں تعمیر نو کے تمام ہاشمی منصوبوں سے بھی آگاہ کیا، جنہیں قابض حکومت مکمل کرنے سے روک رہی ہے۔

انہوں نے مسجد اقصیٰ اور اس کے گردونواح کے خلاف سب سے نمایاں خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا اور مسجد اقصیٰ کی موجودہ مذہبی، تاریخی اور قانونی حیثیت کی کھلم کھلا اسرائیلی خلاف ورزیوں پر توجہ مبذول کرائی۔

یہ بھی دیکھیں

ہندوستان اور غاصب صیہونی حکومت میں بڑھتی قربتیں، ایک اور فوجی معاہدے کو تیار

نئی دہلی:ہندوستان اورغاصب صیہونی ریاست عسکری میدان میں ایک دوسرے سے تعاون بڑھانے کے لئے …