جمعہ , 19 اپریل 2024

عمران خان کی حکومت گرانے کی انکوائری کے لیے اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے عمران خان کی حکومت کو عالمی سازش کے ذریعے ہٹانے کی انکوائری کے لیے دائر چیمبر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں کردیں۔ذرائع کے مطابق چیمبر اپیلوں کی سماعت جسٹس سردار طارق مسعود 24 جنوری کو کریں گے۔ درخواستوں گزاروں نے اپنی درخواستوں میں سپریم کورٹ سے بین الاقوامی سازش کے ذریعے عمران خان کی حکومت کو ہٹانے کی تحقیقات کے لیے درخواست دائر کیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا شوکت خانم اسپتال کے فنڈز کی نجی ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کا اعتراف
رجسڑار سپریم کورٹ نے درخواستوں پر مختلف اعتراضات عائد کرتے ہوے انہیں واپس کر دیا تھا جس پر درخواست گزاروں نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیلیں دائر کردی تھیں جنہیں اب سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …