جمعہ , 3 فروری 2023

لکی مروت میں نمازِ جنازہ پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق

پشاور: لکی مروت میں نمازہ جنازہ پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق جنازے پر فائرنگ کا یہ واقعہ ٹپ تختی خیل میں پیش آیا جس میں یہ ہلاکتیں ہوئیں، ملزمان فائرنگ کے فوری بعد فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کی بناء پر پیش آیا جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

یہ بھی دیکھیں

البوکمال پر حملے میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا انکشاف:شامی عہدیدار

دمشق:شام کے ایک عہدیدار نے صیہونی حکومت پر الزام لگایا ہےکہ وہ مختلف بہانوں سے …