بدھ , 1 فروری 2023

کیلی فورنیا میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک

واشنگٹن:امریکی ریاست کیلیفورنیا ( California ) میں حملہ آور نے فائرنگ کرکے 10 افراد کو قتل کردیا۔امریکی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق واقعہ لاس اینجلس شہر میں پیش آیا۔جہاں مونٹیری پارک میں رات ساڑھے دس بجے لوگ چینی سال نو کے جشن پر جمع تھے۔ قمری سال کا جشن لاس اینجلس کے ایک ڈانس کلب میں جاری تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ ہوتے ہی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگوں نے اپنی جان بچانے کے لئے اطراف کی دکانوں میں پناہ لی۔

حکام کے مطابق حملہ آورکی شناخت اور مرنے والوں کی تفصیل اب تک سامنے نہیں آئی۔ تاہم کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والوں میں اکثریت ایشیائی باشندوں کی ہے۔ حملے میں ہلاک افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی، جب کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حملے کے وقت علاقے میں ہزاروں کی تعداد میں افراد چینی قمری سال کے جشن کی تقریب میں موجود تھے۔

یہ بھی دیکھیں

یورپین یونین کی پشاور میں خودکش حملے کی مذمت

لندن:یورپین یونین نے پولیس لائنز پشاور میں ہونے والے خود کش حملے کی پر زور …