بدھ , 8 فروری 2023

عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے ارکان تبدیل

لاہور: عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے ارکان کو سربراہ سے اختلافات کے سبب تبدیل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیر آباد میں عمران خان پر حملے کی تفتیش میں تنازعات سامنے آنے، سربراہ کی ارکان سے متعلق شکایات کے بعد محکمہ داخلہ نے جے آئی ٹی سربراہ کے ساتھ اختلافات رکھنے والے تمام ارکان تبدیل کردئیے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اس حوالے سے جے آئی ٹی کے سربراہ غلام محمود ڈوگر کی سربراہی میں نئے ارکانِ کی تقرری کا پچھلی تاریخوں میں نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا جس کی تاریخ 14 جنوری رکھی گئی ہے۔

نئے ارکانِ میں ڈی پی او ڈی جی خان محمد اکمل، ایس پی انجم کمال، ڈی ایس پی سی آئی اے جھنگ ناصر نواز شامل ہیں جب کہ کسی بھی محکمہ کے چوتھے رکن کی تقرری کا فیصلہ جے آئی ٹی کے سپرد کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حملے کی تحقیقات کے دوران جے آئی ٹی کے ارکان میں اختلافات پیدا ہوگئے تھے، سربراہ جے آئی ٹی نے تحریری طور پر دو ارکان کے خلاف شکایات محکمہ داخلہ کو ارسال کی تھیں۔

یہ بھی دیکھیں

کبھی نہیں کہا الیکشن نہیں کروائیں گے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے کبھی نہیں …