جمعرات , 25 اپریل 2024

آئی سی سی ٹیسٹ آف دی ایئر ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس، بابر اعظم بھی شامل

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز ٹیسٹ آف دی ایئر ٹیم 2022 کا کپتان بین اسٹوکس کو مقرر کرتے ہوئے اسکواڈ میں بابر اعظم کو بھی شامل کرلیا۔آئی سی سی کی جانب سے مینز ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے کے بعد سال 2022 کی بہترین ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے، جس کی قیادت بین اسٹوکس کو دی گئی ہے۔

مینز ٹیسٹ آف دی ایئر ٹیم میں آسٹریلیا کے چار، انگلینڈ کے تین، پاکستان، بھارت، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔

ٹیم اسکواڈ

ٹیم میں عثمان خواجہ (آسٹریلیا)، بریتھ ویتھ (ویسٹ انڈیز)، مارنس لیبوسچگن (آسٹریلیا)، بابر اعظم (پاکستان)، جونی بیرسٹو (انگلینڈ)، رشبھ پنت (بھارت)، پیٹ کمنز (آسٹریلیا)، کگیسو ربادا (جنوبی افریقا)، نیتھن لیون (آسٹریلیا)، جیمز ایڈریسن (انگلینڈ) شامل ہیں۔

آئی سی سیتینوں فارمیٹ کی ٹیمز میں کھلاڑیوں کے نام کارکردگی اور شائقین کرکٹ کے ووٹ کی بنیاد پر شامل کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …