جمعرات , 2 فروری 2023

روس نے اسٹونیا کے سفیر کو ملک بدر کر دیا

ماسکو:روس نے ماسکو میں اسٹونیا کے سفیر کو ملک بدر کر کے اپنے سفارتی تعلقات کو چارج ڈی افیئرز کی سطح پر لے آیا۔ روس کی وزارت خارجہ نے ماسکو میں اسٹونین سفیر کو ملک بدر کرنے اور سفارتی تعلقات کو کم کرکے چارج ڈی افیئرز کی سطح لانےکا اعلان کیا ہے۔روس کی وزارت خارجہ نے ایک اعلامیے کے ذریعے ماسکو میں اسٹونین کے سفیر مارگوس لیدرے کو 7 فروری تک روس چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کے اعلان کے مطابق یہ کارروائی "ایسٹونیا کی جانب سے دارالحکومت تالن میں واقع سفارت خانے میں روسی ملازمین کی تعداد میں زبردست کمی کرنے کے غیر دوستانہ اقدام” کے جواب میں کی گئی ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسٹونیا کی حکومت نے حالیہ سالوں کے دوران روس کے ساتھ اپنے تمام تر تعلقات کو جان بوجھ کر خراب کیا ہے۔ تالن میں روس فوبیا اور روس دشمنی کی لہر شدت کے ساتھ بڑھ گئی ہے اور اس ملک کی ریاستی پالیسی میں تبدیل ہوگئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان کی جان کو شدید خطرات ہیں،زرداری اسے قتل کروانا چاہتا ہے: شیخ رشید

راولپنڈی:سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں …