بدھ , 1 فروری 2023

اسلامی ممالک سویڈن سے اپنے تعلقات منقطع کر لیں: مفتی اعظم یمن

صنعا:یمن کے مفتی اعظم کا کہنا ہے کہ اسلامی ممالک سویڈن سے اپنے تعلقات منقطع کر لیں۔ یمن کے مفتی اعظم نے اسلامی ممالک سے کہا کہ وہ سویڈن اور ان تمام ممالک سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر لیں جو اسلامی مقدسات سے کھلم کھلا دشمنی کر رہے ہیں۔

یمن کے مفتی اعظم شمس الدین شرف الدین نے تاکید کی کہ ان کا ملک خدا، رسول (ص) اور ان کی کتاب کے دشمنوں کے مذموم اقدامات کی مذمت کرتا ہے اور ان سے بیزاری کا اظہار کرتا ہے۔

المسیرہ نیوز چینل نے یمن کے مفتی اعظم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یمن کے لوگ قرآن کریم کی توہین کو برداشت نہيں کریں گے اور خدا کے دین کی مدد میں اپنی ذمہ داریوں پر پوری طرح عمل کریں گے۔

انہوں کہا کہ سویڈن کو ایسے گھناؤنے اقدامات کو دہرانے سے روکنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں اور مسلم علماء کی ذمہ داری ہے کہ وہ امت اسلامیہ کی رہنمائی کریں کہ وہ مقدس کی بے حرمتی پر مشتعل ہو جائیں اور اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر پوری طرح عمل کریں۔

یمن کے مفتی اعظم شرف الدین نے یہ بھی کہا کہ مسلمانوں کے سرپرست صرف نظارہ گر نہ بنے رہیں اور قرآن پاک کی توہین کے خلاف سخت اقدامات کریں، اسی لئے ہم امت اسلامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قرآن پاک کے دفاع کے لیے اقدام کریں اور انقلاب برپا کریں۔

 

یہ بھی دیکھیں

شاہد خاقان عباسی ن لیگ کی نائب صدارت سے مستعفی

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی …