ہفتہ , 4 فروری 2023

فواد چوہدری کو پولیس نے گرفتار کرلیا

اہور: پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے فواد چوہدری کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے سینئر رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا کہ رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کو پولیس نے ان کے گھر سے گرفتار کرلیا، امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔
فواد چوہدری کو پولیس نے ان کے گھر سے ابھی گرفتار کرلیا ہے۔ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے

رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب نے فواد چوہدری کو گرفتار کرنے والوں کی گاڑیوں کی ویڈیوز بھی ٹوئٹر پر شئیر کردیں۔تاہم اب تک پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی۔

دوسری جانب فواد چوہدری کے چھوٹے بھائی فیصل حسین نے ٹویٹ کیا کہ ان کے بڑے بھائی سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کو تھوڑی دیر قبل بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں میں نامعلوم افراد نے غیر قانونی طریقہ سے لاہور کے گھر سے اٹھایا ہے، اغوا کنندگان نے وارنٹ دکھائے ہیں نہ اپنی شناخت ظاہر کی۔

میرے بڑے بھائی سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین صاحب کو تھوڑی دیر پہلے بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں نامعلوم افراد نے غیر قانونی طریقہ سے لاہور گھر سے اٹھایا ہے۔ اغوا کنگدگان نے وارنٹ دکھائے گئے ہیں نا اپنی شناخت باہر کی ہے۔

قبل ازیں پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے آج رات 2 بجے عمران خان کی گرفتاری کے خدشہ کا اظہار کیا گیا تھا جس کے بعد رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو بھی کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

5 افراد مجھے مارنا چاہتے ہیں، شیخ رشید نے لیگل ٹیم سے ملاقات میں نام بتادیے

اسلام آباد :سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے …