جمعرات , 9 فروری 2023

پاکستان سے 25 موٹر سائیکل سوار عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد:پاکستان سے 25 موٹر سائیکل سوار عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔پاکستان سے 25 موٹر سائیکل سوار عمرہ ادائیگی کیلئے ریاض پہنچے جہاں سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور اور افسران نے ان کا استقبال کیا۔پاکستان سفارتخانے نے بائیکرز کیلئے استقبالیہ تقریب منعقد کی جس میں انہیں اعزازی شیلڈز بھی دی گئیں۔

6 جنوری کو لاہور سے چلنے والا قافلہ سعودی عرب میں 15 روز قیام کرے گا، پاکستانی موٹرسائیکل سواروں کا گروپ عمرہ کیلئے آج ریاض سے مکہ روانہ ہوگا۔

 

یہ بھی دیکھیں

خونی برف جو چڑیا گھر کے درندوں کو گرمی میں مطمئن رکھتی ہے

ریو ڈی جنیرو: اس وقت برازیل میں موسمِ گرما ہے اور درجہ حرارت 50 درجے …