ہفتہ , 20 اپریل 2024

آنکھوں کے گرد پڑی جھریاں کیسے دور کریں؟

اسلام آباد:جس طرح خوب صورت آنکھیں انسان کی شخصیت کو پرکشش بنانے میں کردار ادا کرتی ہیں، اسی طرح اگر آنکھوں کے نیچے جھریاں پڑ جائیں تو شخصیت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ آنکھوں کے نیچے اگر جھریاں پیدا ہوں، اور حلقے پڑ جائیں تو آپ اپنی عمر سے کئی برس بڑے دکھائی دینے لگتے ہیں، اس کی وجوہ میں نیند کی کمی، ذہنی دباؤ، غیرمتوازن غذا اور جسمانی سرگرمی نہ ہونا شامل ہیں۔

ایک اور وجہ بھی ہے، جیسے جیسے ہماری عمر بڑھتی ہے، ہماری جلد میں پیدا ہونے والے کولیجن اور ایلاسٹن کی مقدار کم ہوتی جاتی ہے، جو کہ عمر بڑھنے کا ناگزیر نتیجہ ہے۔

سورج کی کرنوں اور جینیاتی عمل کے ساتھ ساتھ مذکورہ بالا وجہ بھی آنکھوں کے نیچے جھریوں کا ایک اہم سبب ہے، جس سے ہم تھکے ہوئے یا اپنی اصل سے زیادہ بوڑھے دکھائی دینے لگتے ہیں۔

آنکھوں کے نیچے موجود جھریوں کے لیے اگرچہ مختلف جدید کاسمیٹک ٹریٹمنٹس دستیاب ہیں، جیسا کہ: فلرز یعنی آنکھوں کے نیچے بنے باریک سوراخ، ہموار باریک لکیریں قدرتی سیرم سے بھرنا، پیلز یعنی آنکھوں کے نیچے کی جلد کی اوپری سطح کو کیمیکل کے ذریعے چھیل دینا، لیزر، بوٹوکس انجیکشن اور جھریوں کی سرجری۔

تاہم، یہاں ہم ایسا نسخہ بتاتے ہیں جسے بہت ساری خواتین گھروں میں تیار کرنا پسند کرتی ہیں، یہ سیرم آنکھوں کے نیچے جھریوں اور سیاہ حلقوں کا مسئلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اجزا:
روز آئل: 2 چائے کے چمچ

گلیسرین: 1 چائے کا چمچ

ایلوویرا جیل: 1 چائے کا چمچ

وٹامن ای آئل: آدھا چائے کا چمچ

ترکیب:
ان تمام اجزا کو ایک ایک پیالی میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے ایک شیشی میں محفوظ کر لیں۔

استعمال کا طریقہ:
اگرچہ یہ سیرم کسی بھی وقت لگایا جا سکتا ہے، لیکن بہتر نتائج کے لیے اسے رات میں لگائیں، سب سے پہلے چہرے کو اچھی طرح سے دھو لیں، اور پھر سیرم کا صرف ایک قطرہ لے کر آنکھوں کے گرد انگلیوں کے پوروں کی مدد سے ہلکے ہلکے مساج کریں، تاکہ سیرم جلد میں مکمل جذب ہو جائے۔اس کے بعد پھر کوئی بھی نائٹ کریم لگا کر چھوڑ دیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

ڈائری لکھنے سے ذہنی و مدافعتی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

لندن:کمپیوٹرائزڈ اور اسمارٹ موبائل فون کے دور میں اب اگرچہ ڈائریز لکھنے کا رجحان کم …