جمعہ , 19 اپریل 2024

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 150 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 89 ہزار 300 پر پہنچ گئی جو اب تک کی سونے کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 986 روپے کا اضافہ ہوا اور 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 62 ہزار 294 روپے ہو گئی۔عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 14 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 938 ڈالر ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …